گرم چشمہ روڈ پر تعمیراتی کام شروع نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کیا جائے گا/پاکستان پیپلز پارٹی

اشتہارات


چترال(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وسابق صوبائی سلیم خان نے گرم چشمہ میں پارٹی کے سینئررہنمااورورکروں کی ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایک مہینے کے اندرگرم چشمہ روڈ پرباقاعدہ کام شروع نہیں کیاگیاتوعوام سڑکوں پرآئیں گے جس کی تمام ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔منتخب نمائندے چترال کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجوداُن کی طرف سے کوئی کارکردگی نظرنہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعوہدارحکومت چترال گرم چشمہ،چترال بمبوریت،چترال بونی شندور روڈ اور دیگر کئی میگاپراجیکٹس کواے ڈی پی سے نکالکرچترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا۔موجودہ حکومت اپنی نااہلی پرپردہ ڈالنے کے لئے احتساب کاشورکررہی ہیں،پی پی پی کسی بھی دورمیں احتساب سے نہیں گھبرائی ہے تحریک انصاف دراصل تحریک انتقام بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں چترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے اپنے دوراقتدارمیں تقربیا8ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام کئے ہیں۔پی ٹی آئی کے لوکل قیادت وادی لٹکومیں ہوائی اعلانات کے عوام کوبے قوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں،اُن کی 8سالاصوبائی اورتین سالامرکزی حکومت کے تمام وعدے اوراعلانات سے عوام واقف ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ چترال قدرتی حسن سے مالامال ہیں جہاں پر قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں مگر روڈکی بدحالی کی وجہ سے یہاں پر نہ صرف سیاحت اور معیشت بلکہ دیگر تمام شعبوں کوبھی سخت نقصان پہنچ رہاہے۔ضلع چترال کے ملحقہ علاقے انتہائی خوبصورت ہیں مگر حکومت ان علاقوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھ رہی ہے۔ سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک کے غریب عوام کی خدمت،جمہوریت کے استحکام اورآمریت کے خلاف بھرپورجدوجہدکواپنامقصدبنایاہے۔


اس موقع پرسابق سینئرنائب صدرپی پی پی لوئرچترال شریف حسین،ضلعی صدرپی پی پی علماء ونگ قاری نظام الدین سابق ممبرتحصیل کونسل لٹکوہ خوش محمد،میردولہ جان ایڈوکیٹ،اسرارالدین مراد،محمدنادرشاہ،میراحمدشاہ،ضمیرخان،رحمان ایونی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرایک مہینے کے اندراندرچترال گرم چشمہ روڈپر تعمیراتی کا م کا آغاز نہیں ہوا توعوام دھرنا دینے پر مجبورہوجائیں گے۔سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے مگر حکومت خاموش تماشی بن چکی ہے۔مقریرین نے کہاکہ ایک طرف ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ڈوب رہا ہے آٹا چینی اور گھی جیسی روزمرہ کی معمولات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء عوام کی دسترس سے باہر ہورہی ہیں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے مگر افسوس کہ حکمران جماعت خواب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار ہی نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیئے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی دوکانیں خالی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غریب عوام کا پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔روز بروز بڑھتی ہوئی اس کمرتوڑ مہنگائی نے ہر گھر کو متاثر کیا ہے۔ پاکستان کے لاکھوں عوام غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کامنشوراورپروگرام صرف اورصرف غریب عوام کے لئے ہے۔کیونکہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کے قائدین نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے جدجہدکرتیہوئے اپنے جانوں کانذرانہ دیاہے۔ اس موقع پرنورخان،عبدو،گل خان،عبدزمان،سلیم احمداوردیگرنے اپنے برادری سمیت دوسرے پارٹیوں کوخیربادکہتے ہوئے پی پی پی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔