ہائرایجوکیشن کمیشن یونیورسٹی آف چترال کو تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریگا/سلیمان احمد

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اکیڈیمکس سلیمان احمد نے یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں یونیورسٹی میں تمام شعبوں کے سربراہان اور انتظامی حکام موجود تھے۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اکیڈیمکس کو جامعہ چترال کی تعلیمی،تدریسی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اکیڈمکس سلیمان احمد کا کہنا تھا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن یونیورسٹی آف چترال کو تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریگا۔ اپنے دورے کے پہلے روز اُنہوں نے پہلے روزیونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی یونیورسٹی حکام کے ساتھ ایک الگ میٹنگ میں ڈائریکٹر اکیڈیمکس نے ایسوسی ایٹ ڈگری سے لیکر پی ایچ ڈی پروگرام تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار کے پیمانوں پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی پراظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو ایسے ہنر سے مزین کیا جائے جس کی مارکیٹ صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں میں ضرورت ہو۔چار سمسٹروں کے بعد جو طالب علم ڈگری لینا چاہیں ان کو ایسوسی ایٹ ڈگری دی جائے اور جوبی ایس کی سطح تک جاری رکھنا چاہیں ان کو پانچویں سمسٹر میں داخل کیا جائے۔سلیمان احمد نے ایک اور مجلہ لسانیات اور ادب کے نام سے ایس ای سی کے جرائد میں جگہ پانے پر یوینورسٹی آف چترال کو مبارک باد دی اس سے پہلے ریلجیئس سٹڈیز کے مجلے کو2020میں منظوری کی سند دی گئی تھی۔
یہ اس بات کا مظہر ہے کہ یونیورسٹی آف چترال تحقیق کے شعبے میں اعلیٰ معیار پر توجہ دیتی ہے۔ اس موقع پرڈائریکٹر اکیڈیمکس نے مجلہ کے ایڈیٹر ڈاکٹر کفایت اللہ کو مجلے کی منظوری کی دستاویز پیش کی۔ یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر نے ہائی ایجوکیشن کمیشن کے تعاون اور سلیمان احمد کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ یونیورسٹی آف چترال تحقیق اور تعلیم میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گی۔(۷۱ اگست