ڈاک خانوں میں بچت اکاؤنٹس کو ختم کرنا دوردراز علاقوں کے غریب عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنے گا/حاصل مراد خان

اشتہارات


چترال(بشیر حسین آزاد)لاسپور اپر چترال سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکن حاصل مراد خان نے ایک اخباری بیان کے ذریعے اپر چترال کے دوردراز علاقوں میں ڈاک خانوں کے اندر سیونگ بینک کے اکاونٹ بند کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے کے اس فیصلے سے غریب طبقہ متاثر ہوگا کیونکہ غریب لوگ بڑے شہروں میں جاکر بینکوں کے سامنے خوار ہونگے اور ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی ڈوب جائینگی۔ اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ لاسپورکی1500آبادی نے اپنی12کروڑ روپے کی بچت ڈاک خانے کے سیونگ اکاونٹ میں رکھی ہوئی ہے ان میں دہی تنظیمات کے اکاونٹ بھی شامل ہیں ڈاک خانہ میں سب کے لئے سہولت ہے ڈاک خانے کا عملہ سبکو پہچانتا ہے بوڑھے،بیمار،خواتین اور طالب علم سب ڈاک خانے میں سہولت محسوس کرتے ہیں ان کو کسی بینک میں جانا پڑا تومالی خسارہ تین چار دنوں کی مشقت کے علاوہ اذیت اور خواری کاسامنا کرنے پڑے گا۔عمران خان غریبوں کاہمدرد ہے ان کی حکومت میں غریبوں کودربدر نہ کیا جائے۔ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ڈاک خانوں سے بھاری رقوم کی منتقلی رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے اگر حکومت نے اپنی ضد نہیں چھوڑی تو یتیموں،بیواوں اور شہدا کے خاندانوں کی طرف سے عدالت میں جاکر حکم امتناعی حاصل کیا جائے گا۔