منگل. مارچ 21st, 2023

چترال(بشیر حسین آزاد)یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے اپر چترال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی، ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس 141ونگ لیفٹیننٹ کرنل الیاس، ڈی ایچ او رحمت آمان، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عدنان اورمقامی عمائدین نے شرکت کیں۔ اس موقع پر یاد گار شہداء پر سلامی دی گئی اور پھولوں کے چادر چڑھائے گئے۔ دن کے آغاز پر بعد از نماز فجر شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اپر چترال نے شہداء کے درجات اور انکی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار تنولی نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور سینکڑوں افسروں اور جوانوں نے اپنے خون سے وطن کی حفاظت کی ہے۔
یاد رہے کہ اپرچترال کو ضلع کا درجہ ملنے پہلی مرتبہ یوم شہداء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یادگار شہداء کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ڈی سی اپر چترال، ونگ کمانڈر مستوج اور ڈی پی او نے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں پولیس افسران نے شہداء کے قبروں پر سلامی دی اور پھولوں کے چادر چڑھائے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221