ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کردیا

اشتہارات

بونی(چ،پ)ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے ضلع اپر چترال میں تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، بندوبست اراضی، سی اینڈ ڈبلیو محکموں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ سب سے پہلے تجاوزات کا تعین کرے گی۔ سرکاری روڈز پر غیر قانونی تجاوزات خلاف اس مہم کا آغاز بونی بازار سے کیا گیا ہے اور آوی تک پہلے مرحلے میں ڈیمارکیشن کی جائیگی۔ بونی بازار سے آوی تک سروے اور ڈیمارکیشن مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر تجاوزات کو ہٹانے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا اور یہ سلسلہ ضلع کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائیگا۔