چترال پولیس کی کاروائی، چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ سامان بر آمد

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)تفصیلات کے مطابق چترال تھانہ کے حدود میں رپورٹ شدہ مختلف چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم بہروز حسین ولد بابر حسین سکنہ جغورکو چترال پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین اور اے ایس آئی جہانذیب خان نے مختلف جگہوں سے سرقہ شدہ قیمتی اشیاء برآمد کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ چترال نے اپنے بیان میں بتایا کے مختلف دوکانو ں میں چوری ہوئی تھی جس کی انکوائری جاری تھی۔دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر سرقہ شدہ سامان جن میں 3عدد موٹر سائیکلز اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں برآمد کرکے تھانہ چترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔