پی ٹی آئی لوئر چترال کے 6نومنتخب عہدہ داروں نے استعفیٰ دیدیا

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے چھ عہدادروں نے 20دسمبر2019کے کارکنا ن کے متفقہ فیصلہ جو ریجن کے ذمہ داروں کے سامنے ہوا تھا کو رد کرکے 25اپریل کے فیصلے پر عہدیداروں کو مقرر کرنے پر احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔استعفیٰ دینے والوں میں شجاع الرحمن نائب صدر پی ٹی آئی لوئر چترال،امین الرحمن سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی لوئر چترال،شجاع الرحمن فنانس پی ٹی آئی لوئر چترال،محمد یعقوب خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لوئر چترال،رحمان علی شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل لوئر چترال اور نثار دستگیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل دروش لوئر چترال شامل ہے۔