اے پی آر این ایس کی کوششوں سے اخبارات و جرائد کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، 15مئی ڈیڈلائن مقرر

اشتہارات

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی کوششوں سے اخبارات و جرائد کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اخبارات وجرائد کی رجسٹریشن کیلئے پریس رجسٹرار کے ادارے کی طرف سے 15اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اور موجودہ حالات میں بیشتر اخبارات اور جرائد رجسٹریشن کی تجدید کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں لوکل/ریجنل اخبارات کی ملک گیر نمائندہ ایسوسی ایشنAPRNSکا مطالبہ منظور کر لیا گیا ہے۔APRNSآل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جٹ نے گزشتہ روز وفاقی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی سے ملاقات کی اوران کو اخبارات کی رجسٹریشن اور ABC کے لئے مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے وفاقی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی کو ہدایت کی کہ وہ اخبارات و جرائد کے لئے اس جائز مسئلہ کو فوری حل کریں جس پر سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی نے پریس رجسٹرار نائلہ مقصود کو اس سلسلہ میں آفس آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ APRNS کے اس مطالبہ پر پریس رجسٹرار نائلہ مقصود نے باقائدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔آفس آرڈر کے مطابق اخبارات اور جرائد کو رجسٹریشن کے لئے دی جانے والی ڈیڈ لائن 15اپریل کو 15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔اس آفس آرڈر کے بعد اب پاکستان بھر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اخبارات،جرائد،نیوز ایجنسیز اور پرنٹنگ پریس فائدہ اٹھا سکیں گی۔وزارت اطلاعات کے اس اقدام پر سربراہ APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے معاؤن خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی اور پریس رجسٹرار نائلہ مقصود کا شکریہ ادا کیا ہے۔