برطانوی شاہی جوڑے کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کو شکریے کا خط ارسال کیا گیا

اشتہارات

چترال (چ،پ) برطانیہ کے شاہی خاندان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران چترال آمد کے موقع پر والہانہ استقبال پر ضلع چترال لوئر کے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کے کنگسٹن پیلس کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دورہ چترال کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے لیڈی ڈیانا کے دورہ چترال کی تصاویر کا جو البم تحفے میں پیش کیا گیا اسے شاہی خاندان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کے دورے کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے جس کیلئے ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔