جمعہ. مارچ 24th, 2023

بونی(کریم اللہ)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال کے ضلعی انتظامیہ نے بھی یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں ایک ریلی کااہتمام کیا جس میں سرکاری عہدیداران، سول سوسائٹی کے افراد اور عوام نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے شروع ہو کر بونی چوک میں اختتام پزیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے بھارت اور مودی سرکار کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضاء گونج اٹھا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار اپنی غاصبانہ عمل سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہیں مگر ابھی تک وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکی اور نہ اپنی ظالمانہ کاروائیوں سے کشمیر کو فتح کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مقرریں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کوئی بھی ہم سے نہیں چھن سکتا۔ اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221