جمعہ. مارچ 24th, 2023

چترال(بشیر حسین آزاد)بروز کو بجلی کی فراہمی کے مطالبے کو لیکر تنظیم نو جوانان بروز گول نے گذشتہ روز بروز میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے بروز کے عمائدین اور تنظیم نوجوانان بروز کے عہدیداران نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بروز کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا اورکہا کہ فی الوقت محمد خان کمپنی کے بجلی لائنوں کے ذریعے علاقے کو فوری طورپر بجلی مہیا کی جائے اور بجلی کی مستقل حل کیلئے فوری طور پر ٹرانسمیشن لائن بچھانے پر کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے میں بجلی کامسئلہ حل ہو سکے۔ مقررین نے حکومت کومارچ تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگرمارچ تک علاقے کو بجلی مہیا نہیں کی گئی تو روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جاے گا۔

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221