بونی سے چوری ہونے والی گاڑی سوات سے برآمد،ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے/پولیس

اشتہارات

اپرچترال(چ،پ)اپرچترال کے علاقہ بونی سے چوری ہونے والی گاڑی کو اپر چترال پولیس نے سوات سے برآمد کردی۔تفصیلات کے مطابق مورخہ4اگست کو کارلیفٹرز گینگ نے بونی بازار سے ایک فیلڈر موٹر کار کوچوری کرکے لے گئے تھے۔جس پرتھانہ بونی میں ایف آئی آر درج رجسٹر کی گئی تھی۔ڈی پی او اپر چترال نذیر خان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹیگیشن ستار خان کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔تفتیشی ٹیم نے جدید تیکنیکی طریقہ کار کو بروئے کار لائے ہوئے مذکورہ گاڑی کو علاقہ سوات سے برآمد کی اور ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے جن کو جلد گرفتار کیاجائے گا۔