پولیس سروسز کے سنیئر آفیسر سید فدا حسن ڈی جی نیکٹا تعینات

اشتہارات

پشاور(چ،پ)پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے آفیسر سید فدا حسن شاہ ڈائریکٹر جنرل نیکٹا تعینات کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے قابل فخر فرزند اور چترال سے پہلے پی ایس پی آفیسر سید فدا حسن شاہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل کاؤنٹر ٹرارزم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ سید فدا حسن شاہ اس سے قبل بلوچستان میں تعینات تھے اور بطور ڈی آئی جی/سی سی پی او کوئٹہ خدمات سر انجام دے رہے۔ سید فدا حسن شاہ کا شمار پاکستان پولیس سروس کے قابل اور دیانتدار افسرو ں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی سروس کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کے علاوہ فرنٹیئر کانسٹبلری میں کمانڈ اور سٹاف پوسٹوں پر کام کیا ہے۔ سید فدا حسن نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھی پولیس آفیسر کی حیثیت مشرقی تیمور میں خدمات سرانجام دئیے ہیں۔