اتوار. اکتوبر 2nd, 2022

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)پاکستان بھر کے مقامی اخبارات کی ملک گیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن ”آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی® APRNS“کے قیام کے تین سال مکمل ہونے پر بانی صدر جی ایم جٹ کی صدارت میں اسلام آباد میں کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی اخبارات کے ذمہ داران سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی® APRNS کی کور کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق محرم الحرام کے احترام میں یوم تاسیس کی تقریبات کو کیک کاٹنے تک محدود رکھا گیا،فیصلہ کی روشنی میں ملک بھر میں یوم تاسیس کی سادہ اور مختصر تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ اسلام آباد میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں بانی صدر APRNSجی ایم جٹ نے سینئر صحافیوں عبدارزاق چشتی،رانا کوثر،زکی ڈوگر،غلام فرید انجم،محمد آصف کامران،حفیظ خان،عباس جعفر،سید ثاقب رضوی، رضاء اللہ خان، سید حسن وقار ترابی، نجف شیرازی محمد طاہرصدیقی اور دیگر کے ہمراہ تیسری سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب کی میزبانی اسلام آباد،راولپنڈی چیپٹرنے کیا۔ مقرین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے APRNSکی بھر پور اور کامیاب جدوجہد پر صدر جی ایم جٹ کو خراج تحسین پیش کیا اورمقامی اخبارات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔