ڈی پی اواپر چترال نذیر خان کا پولیس پوسٹ گرین لشٹ کا اچانک دورہ/سیکورٹی امور سخت کرنے کی ہدایت

اشتہارات

اپر چترال(چ،پ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نذیر خان نے پولیس پوسٹ گرین لشٹ کا اچانک دورہ کیا، انکے ہمرای ایس پی انوسٹی گیشن بھی موجود تھے۔ ڈی پی او اپر چترال نے سیکیورٹی انتظامات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوکی ہذا ضلعے کا داخلی و خارجی پوائنٹ ہے،ضلعے کے عوام کی چین و سکون کی ذمہ داری آپکے کندھوں پر ہے۔ حالیہ حالاتِ کے پیش نظر سکیورٹی کو ہمیشہ سخت کیا جائے تاکہ کوئی نا خوشگوار وقوعہ رونما نہ ہو۔انہوں نے اس پر امن ضلع میں منشیات فروشوں، سماجی برائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائیاں تیز رکھنے اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے نوجوان نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کی سخت تنبیہ کی اور ساتھ ہی کیمونٹی پولیسنگ پر توجہ دیکر عوام کو ساتھ لیکر چلنے کی تلقین کی۔ خصوصاً انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ میں ہر آنے و جانے والے مسافروں اور آنے والے سائیلین کیساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت کی۔