آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی سالگرہ تقاریب 14اگست سے شروع ہونگی

اشتہارات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS)کے مرکزی ترجمان کمال عبدالجمیل نے کہا ہے کہ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی سالگرہ تقاریب 14اگست کو اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں منعقد کی جائینگی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی بانی صدر جی ایم جٹ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ انہوں نے کہا تمام صوبوں، اضلاع اور ڈویژن کی سطح پر بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صحافتی برادری کے علاوہ سیاسی راہنماء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے لیکر آج تک آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی نے بانی صدر جی ایم جٹ کی قیادت میں ریجنل اور لوکل اخبارات کی ایک توانا آواز بن چکی ہے، صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔