پاکستان تحریک انصاف نے چترال کے دنوں اضلاع کے لئے کابینہ سازی مکمل کر لیا

اشتہارات

چترال(چ،پ) پاکستان تحریک انصاف نے ضلع لوئر چترال اور ضلع اپر چترال کے لئے کابینہ سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی صدر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کی کابینہ میں ضلعی صدر شہزادہ امان الرحمن اور ضلعی جنرل سیکرٹری فخرا عظم کے علاوہ حاجی گل نواز سنیئر نائب صدر،محمد شریف خان، آصف رضا، جمیل اللہ اور خالد محمود نائب صدور، مجید خان جوائنٹ سیکرٹری، زاہد حسین اور رحمان الدین شاہنوی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،علی مراد خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، نثار دستگیر فنانس سیکرٹری اور محمد صدام سیال انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں۔
ضلع اپر چترال کے لئے شہزادہ سکندرالملک صدر اور علاؤالدین عرفی جنرل سیکرٹری کے علاوہ عبدالقیوم بیگ سنیئر نائب صدر، سید حبیب اللہ شاہ، زلفی ہنر شاہ اور غلام مصطفی نائب صدور، شیر فراز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سبحان الدین اور اکبرالدین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، جاوید اختر جوائنٹ سیکرٹری،موسیٰ نبی فنانس سیکرٹری اور افگن رضا انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں۔
کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی دونوں اضلاع کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہیں۔