کوغذ ی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان بحق، تین دیگر زخمی ہوگئے

اشتہارات


چترال(چ،پ)چترال کے گاو ں کوغذی میں مقرب خان نامی شخص کے کچے مکان کا چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جان بحق اور دیگر تین خواتین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122چترال کے مطابق اتوار کے روز کوغذی کے مقام پر مقرب خان کے گھر کی چھت گرنے سے گھر میں موجود خواتین ملبے تلے دب گئے، وقوعہ کے وقت گھر میں کم از کم چار خواتین موجود تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس واقعے میں ایک خاتون زوجہ منیر موقع پر جان بحق ہوئی جبکہ دیگر تین خواتین زخمی ہوئے جنہیں ملبے سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔