مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام چترال میں احتجاجی جلسہ، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)پاکستان پیپلز پارٹی لوئرچترال کے تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ کے زرقیادت ملک بھر میں کمرتوڑ مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف چترال کے پرانہ پی آئی چوک میں احتجاجی مظاہرہ اورجلسہ ہوا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر عالمزیب خان ایڈوکیٹ نے مہنگائی،اور بے روزگاری کی ابتر صورت حال پر حکومت پرشدید تنقید کیااور کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقوں سے دوچار ہیں،حکمران اپنی ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام کا خیال کرنے کی بجائے ملک میں پیٹرول گیس،بجلی اور اشیائے خوردنوش میں مزید اضافہ کرتی جارہی ہیں جو کہ ناقابل برادشت ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات سے دوچار کرنے پر پی ٹی آئی کی حکومت سے فوری طورپر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔