جمعہ. مارچ 24th, 2023

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاق سمیت چاروں صوبوں کو احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز بھی مانگ لیے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے مختص فنڈز کا جلد اجراء کیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتوں کا موقف سن کر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221