186

صادق اللہ صادق مرحوم کی یاد میں مرکزی انجمن ترقی کھوار کے زیراہتمام تعزیتی نشست منعقد ہوئی

چترال(بشیرحسین آزاد)مرکزی انجمن ترقی کھوار کی طرف سے ہفتہ17جولائی کو چترال پریس کلب میں کھوار زبان کے شاعر وادیب انجمن ترقی کھوار کے سابق سینئر نائب صدر صادق اللہ صاد ق مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی نشست ہوئی۔اس نشست کے صدر محفل پروفیسر اسرارالدین تھے، مہمان خاص صادق اللہ صادق مرحوم کے بھائی منیجر ظہیر اللہ اور پروفیسر ہمایون رومی اس نشست کے مہمان اعزاز تھے۔تعزیتی نشست میں صادق اللہ صادق مرحوم کے خاندان کے افراد،اُن کے بیٹے،،اُن کے دوست احباب اور اور کثیر تعداد میں علم وادب سے تعلق رکھنے والے شخصیات شامل تھے۔اس موقع پرمقررین اور شعراء نے اپنے احساسات اور اپنے خیالات کا اظہار تقاریر اشعار اور مقالوں صورت میں کیا۔صادق اللہ صادق مرحوم کی زندگی اور ادبی خدمات پر استاد جاوید حیات نے خاص مقالہ پیش کیا۔اس کے علاوہ پروفیسر اسرار الدین،ارشادعالم مکرر،صوبیدار بہادر اللہ،مولانا اسرار الدین الہلال،مئیرتنظیم کے صدر فرید احمد رضا،سینئر صحافی شاہ مراد بیگ،عنایت اللہ اسیر،پروفیسر شفیق احمد،یونیورسٹی آف چترال کے پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر تاج الدین شرراور منیجر ظہیر اللہ نے اپنے احساسات اور خیالات کااظہار کیا۔شعراء ذولفقارذلفی،فدا محمد فدا،عبدالغنی خان دول،محمد شریف عروج اور سید الرحمن سیدی نے صادق اللہ صادق مرحوم کی یادمیں مرثیہ کلام پیش کی۔اپنے صدارتی خطبے میں صدر محفل پروفیسر اسرار الدین نے زبان وادب کی خدمت گاروں کی یاد اور اُن کی خدمات کی اعتراف میں ایسی نشستوں کی روایت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔آخیر میں صادق اللہ صاد ق مرحوم کی روح کی ایصال وثواب کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی اور دعا سے نشست برخاست ہوئی۔