ریشن میں ٹریفک حادثہ،چارافراد جان بحق، 11زخمی ہو گئے

اشتہارات

بونی(سرفراز شاہد) ریشن کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جان بحق جبکہ دیگر 11افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں چھ خواتین شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مسافر فلائنگ کوچ نمبرRIS926پشاور سے اپر چترال آرہی تھی کہ ریشن میں دومون گول کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی جسکے نتیجے میں تین افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر 11افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ دوپہر ساڑھے 12بجے پیش آیا۔اس اندوہناک حادثے میں حسن علی شاہ عرف حسن تابان ولد سید علی سکنہ آوی،گاڑی ڈرائیور حمید علی شاہ ولدحسین شاہ سکنہ بونی اور ایک خاتون شبانہ دختر غلام سکنہ چرون اور ثمرینہ نذیر دختر نذیر سکنہ کوراغ جان بحق ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد میں مجیب الرحمن ولد فیض الرحمن سکنہ بونی، جاوید ولد شیر سکنہ بونی، مستنصر ولد رحمت کوراغ، مزمل ولد توکل سکنہ کوراغ، ادیبہ نازدختر بلان خان سکنہ اویر، مسرت شاہین سکنہ برپ، رضیہ سلطان ٹیک لشٹ، فیروزہ سکنہ ٹیک لشٹ، روحیدہ سکنہ کوشٹ شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہیں فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کو روانہ کی گئیں۔.