اوور لوڈڈ بھاری ٹرکوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ایکشن، اسسٹنٹ کمشنر دروش نے متعدد گاڑیوں کو جرمانہ کیا

اشتہارات

دروش(چ،پ)چترال کی سڑکوں پر رواں دواں بھاری بھر کم اوورلوڈڈ ٹرکوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کاروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے اوور لوڈڈ ٹرکوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے روڈ چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں کو جرمانہ کیا، اس موقع انہوں نے متعلقہ ڈرائیوروں کو تنبیہ کی کہ اوور لوڈنگ سے اجتنا ب کیا جائے بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد چترال کی سڑکوں پر اوور لوڈڈ بھاری بھر کم ٹریلروں کی بھرمار ہوگئی ہے جس سے اس ”ون وے“ سڑک اور اس پر موجود پلوں کی حالت مزید ہوگئی ہیں بلکہ ان ٹریلروں کی وجہ عام ٹریفک کیلئے بھی حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔چترال میں مرکزی شاہراہ کی حالت پہلے سے نا گفتہ بہہ ہے، اس تنگ سڑک پر ان بھاری بھر کم ٹریلروں کے بڑھتے ہوئے ٹریفک سے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں مستقل کاروائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ ان بھاری بھر کم ٹریلروں کے حوالے سے عوامی حلقے بھی شکایت کرتے آرہے ہیں۔