آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی 14روزہ تقریبات کا شیڈول جاری

اشتہارات

اسلام آباد (خبر نگار) میڈیا انڈسٹری کے لوکل /ریجنل اخبارت کی محافظ ملک گیر ایسوسی ایشن ”آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی“ (APRNS) کی مسلسل جدوجہد کے دو سال 14اگست 2021 کو پورے ہو رہے ہیں، سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی نے پاکستان بھر میں یکم اگست سے 14اگست تک دوسری سالگرہ کی تقریبات کے انعقاد کا پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ اس سلسلہ میں شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے،شیڈول کے مطابق یکم اگست کو حافظ آباد پریس کلب میں اور منڈی بہاؤالدین میں،2اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں، 3اگست کو قصور میں،4اگست کو بھکر میں،5اگست کو لاہور میں،5 اگست کو چترال میں، 6اگست کو گلگت میں،7اگست ملتان میں، 8اگست کو سرائے عالمگیر میں، 9 اگست کو کراچی، حیدر آباد اور گوجرانوالہ میں،10اگست کو گجرات میں،11اگست کو مظفر آباد،میر پور AJK میں،12اگست کو کوئٹہ بلوچستان اور پشاور میں، 13اگست کو سرگودھا اور فیصل آباد میں اور 14اگست کو مرکزی تقریب اسلام آباد میں دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ چترال میں سالگرہ کی سادہ مگر پروقار تقریب ہفت روزہ چترال پوسٹ کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔