سابق صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین انتقال کر گئے

اشتہارات

اسلام آباد(میڈیا ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث بدھ کی رات 8بجے کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس میں سابق صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے ارسلان ممنون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق صدر طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ کئی دنوں سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ممنون حسین آصف علی زرداری کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 12ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ مرحوم ستمبر 2013سے ستمبر2018تک صدر پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔