86

انجمن ترقی کھوار کا اجلاس، صادق اللہ صادق مرحوم کی یاد میں تعزیتی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ

چترال(نذیر حسین شاہ)مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال کاجنرل باڈی اجلاس پروفیسر ممتاز حسین کی زیرصدارت گذشتہ روزمقامی گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ ہوا جس میں چارایجنڈوں پرغورکیاگیا۔17جولائی 2021 کومرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کے نائب صدرصادق اللہ صادق کی یادمیں تعزیتی پروگرام کاانعقاد کیاجائے گا،حلقہ جات کوفعال بنانے کے لئے لالحہ عمل مرتب کیا جائے،عیدکے بعدمرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کاجنرل باڈی اجلاس بلاکرتنظیم نوکرنے پرغورکیاجائے اور مرکزی انجمن وحلقہ جات کے مستقبل کوبہتربنانے کے لئے حاضرین سے رائے لیاگیا۔اجلاس میں مرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کے صدرشہزادہ تنویرالملک،جنرل سیکرٹری ظہورالحق دانش،عنایت اللہ اسیر، محمدعرفان عرفان،چیئرمین شوکت علی شوکت،افضل اللہ افضل،شہزادہ مبشرالملک،شہرادہ فہم عزیز،محبوب حسین محبوب،الطاف حسین خیاب،جناح الدین پروانہ،فدالرحمن فدا،سیدنذیرحسین شاہ نذیر،شیربڑانگ گداز،سعیدالرحمن سعیدی،ظفراللہ ماحی،اسماعیل الرحمان رحمانی اوردیگرنے شرکت کی۔مقررین نے انجمن ترقی کہوار کے لئے مستقل طورپردفترلینے،حلقہ جات کوفغال بنانے اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنانے پرغورکیا، یہ کمیٹی متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کرے گی۔ صدرمحفل پروفیسر ممتاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجمن ترقی کہوار کے دستورپرنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت حلقہ جات کوباختیار بنایاجائے گا۔انجمن ترقی کہوار چترال میں بولی جانے والی زبانوں کاایک نمائندہ ادارہ ہے اس کومزیدفعال بناناہم سب کی ذمہ داری ہے۔