پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد سلیم خان کی چترال آمد، پی پی پی کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)سابق صوبائی وزیر سلیم خان کا پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے لیے ڈپٹی انفارمشن سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ چترال آمد پر پارٹی کے جیالوں نے شاندار استقبال کیا۔استقبالی ریلی لواری ٹنل پہنچی جہاں بڑی تعداد میں گاڑیوں کے جلوس لواری ٹنل میں موجود تھی۔اس موقع پر کارکنان نے سلیم خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پارٹی نعرے لگائے گئے،چترال آتے ہوئے مختلف مقامات پر جیالوں سے سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے خطاب بھی کیا۔دروش ٹاؤن اور چترال ٹاؤن میں الگ الگ خطاب میں سابق صوبائی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ چترال کو اہمیت دیتی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ میری صوبائی کابینہ میں نامزدگی بلاول بھٹو کے خصوصی دلچسپی سے ہوئی ہے جس پر میں پورا اُترنے کی بھرپورکوشش کرونگا اور پارٹی کو ضلع میں مزید فعال بناکرعوام کی خدمت کرونگا۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے انجینئر خورشید آزاد،نصرت آزاد، فضل خالق ودیگرپارٹی ورکروں کاا ستقبالی ریلی میں شرکت کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر لوئرچترال کے سینئر پارٹی عہدہ داران عالم زیب ایڈوکیٹ،قاضی سجاد ایڈوکیٹ، قاضی فیصل،سکندر حیات،سرور کمال ایڈوکیٹ،عبدالحمید اور اقبال حیات سمیت دیگر نے لوئر چترال کی طرف سے جبکہ عبدرازاق براموش نے اپر چترال کی طرف سے نمائندگی کی۔