کریم آباد لوٹکوہ میں افسوسناک واقعہ، تین سگی بہنیں دریا میں ڈوب گئیں
چترال(چ،پ) کریم آباد لوٹکوہ کے گاؤں کالح میں ایک افسوسناک واقعے میں تین سگی بہنیں دریا شغور میں ڈوب کر جان بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز تین بہنیں فوزیہ میرعمر24سال، مسکان میرعمر 14سال اور اریشین میرعمر 13 سال دختران میر رحمت سکنہ کالح کریم آباد دریا کے کنارے کارپٹ دھو رہے تھے کہ ان میں سے ایک بہن پھسل کر دریا میں گر گئی، اپنی آنکھوں کے سامنے ڈوبتی بہن کو بچانے کی کوشش میں دو دیگر بہنیں بھی دریاکے موجوں کی نذر ہوگئیں۔ بعد آزاں تینوں بہنوں کی لاشیں دریا سے نکال کر آبائی گاؤں درونیل کریم آباد پہنچا گیا۔
اس افسوسناک واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبا رہے۔