اپر چترال پولیس کے 19جوانوں کی ترقی، ہیڈ کانسٹیبل کے بیجز لگا دئیے گئے

اشتہارات

اپرچترال(بشیر حسین آزاد)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذولفقار علی تنولی کے دفتر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیااس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او اپر چترال تھے۔تقریب میں اپر چترال پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی پانے والے 19جوانوں کو ترقی کے بیجز لگائے گئے۔تقریب میں ڈی پی اواپر چترال کے علاوہ ڈی ایس پی مستوج،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،آرآئی،لائن آفیسر اور ریڈرر ڈی پی او نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈی پی او نے ترقی پانے والے جوانوں سے کہا کہ وہ فیلڈ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور پولیس کانام روشن کروائیں اور عوام کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام پیدا کریں۔