چترال کے بہتر مفاد میں عوام بالخصوص نوجوان ووٹر لسٹ میں اپنااندراج یقینی بنائیں/قاضی فیصل احمد سید
چترال(بشیرحسین آزاد)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان قاضی فیصل احمد سید نے چترال کے دو اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ آنیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں چترا ل کے اندر اور چترال سے باہر مقیم چترالی باشندے اپنے ووٹ کا اندراج لازمی کریں۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حالیہ پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخوا میں عنقریب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے، عام عوام جن کی عمر اٹھارہ سال ہو قومی شناختی کارڈ بھی بنایا ہو وہ اپنے موبائل فون سے 8300 پر میسج کریں تصدیق ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر واقع زرگراندہ میں جاکر وہاں موجود فارم پر کرکے اپنی ووٹر لسٹ میں اپنی اور اپنی فیملی کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ اندراج کاوقت محدود ہے انہوں نے چترال سے باہر چترالیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ اس ووٹر لسٹ ہی ذریعہ آنے والے جنرل الیکشن میں ہم اپنی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست میں اضافہ ممکن بنا سکتے ہیں۔اُنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والوں سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں اٹھارہ سال سے اوپر افراد کی انداراج کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔