تجار یونین چترال کے الیکشن اگست میں ہونگے،الیکشن کے لئے نئے ووٹرز لسٹ بنائے جار ہے ہیں/نگران کابینہ تجار یونین چترال

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)تجار یونین چترال کے عبوری نائب صدر قاری فضل محمد اور عبوری جنرل سیکرٹری سیف الاحمد نے تجار یونین چترال کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلات میڈیا کو جاری کردئے ہیں۔ اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں تجار یونین کے عبوری عہدیداران نے کہا ہے کہ 30جون 2021سے تجاریونین کے ووٹر لسٹ کا آغاز کیا جارہا ہے اسلئے تمام دکانداران لسٹ بناتے وقت اپنے دکانوں میں خود موجود رہیں اور لسٹ بنانے کا سلسلہ 15جولائی 2021تک جاری رہے گا اسکے بعد20جولائی 2021تک ووٹر لسٹ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ 28جولائی سے یکم اگست 2021تک امیدواران سے کاغذات نامزدگی وصول کی جائے گی،05اگست2021تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی اسکے بعد 06اگست کو امیدواران کی حتمی فہرست کا اعلان کیاجائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ تجاریونین لوئر چترال کے انتخابات 21 اگست2021کو ہونگے اور پولنگ ٹائم صبح8بجے سے سہ پہر6بجے تک ہوگی۔