جشن شندور منعقد نہ ہونے سے چترال میں سیاحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچے گا/میرجمشید الدین

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال ہو ٹل اینڈریسٹورانٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سکرٹری میر جمشید الدین نے جشن شندور کے انعقاد کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے چترال میں سیاحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اپنے ایک اخباری بیان میں میر جمشید الدین نے کہا ہے کہ جشن شندور منعقد نہ ہونے کی وجہ سے چترال میں سیاحت کے شعبے بالخصوص ہوٹل انڈسٹری کو شدید مالی نقصان کا خطرہ ہے کیونکہ گذشتہ سال سے کورونا کی وبا کی وجہ سے ہو ٹل انڈسٹری تباہی کے دہا نے پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال چترال میں ہوٹلوں کو قرنطینہ بنا یا گیا تھا لیکن اب تک کسی کو ادائیگی نہیں ہوئی ہے، ہو ٹل ما لکان اپنے جیب سے لاکھوں روپے کرایہ اد اکر چکے ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مختلف اوقات میں لا ک ڈاؤن کی صورت حال کی وجہ سے ہوٹل ما لکان نقصان اٹھا رہے ہیں،اس سال کا لاش تہوار چلم چوشٹ اور عید کے موقع پر بھی سیا حوں کو چترال آنے نہیں دیا گیا،جشن قاقلشٹ منا نے سے بھی روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ سردیوں کے مو سم میں ویسے بھی ہو ٹل خا لی پڑے رہتے ہیں،اب سیزن شروع ہو ا لیکن اس سیزن میں بھی ہوٹل ما لکان کو شدید مالی خسارے کا سامنا ہے۔ شندو ر فیسٹیول کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی سیاح چترال کا رخ کر تے ہیں جس سے نہ صرف ہو ٹل اور ریسٹوران کے کاروبار ہو تے ہیں بلکہ مختلف کاروبار چل پڑتے ہیں مگر اب جشن شندورکو بھی منسوخ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے چترال میں مو جو دہوٹلز اور رسٹوران کے علاوہ دوسرے کاروبار ما لی خسارے سے دو چار ہو نگے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ جشن شندو رمنعقد کرانے میں اپنا کر دار ادا کریں تا کہ چترال میں سیا حوں کی آمد سے ہوٹل اور دوسرے کاروباری طبقہ خسارے سے بچ سکیں۔