ریشن میں ہونے والے نقصانات؛اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی

اشتہارات

پشاور(چ،پ) صوبائی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے خاتون رکن اسمبلی شگفتہ ملک نے ریشن میں دریا ئے مستوج کے کٹاؤ کے نتیجے میں لوگوں کے گھروں اور املا ک کو پہنچنے والے نقصان اور قومی شاہراہ کے سیلاب بردہونے کے حوالے سے صو بائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے ایم پی اے شگفتہ ملک نے ریشن میں دریا میں طغیانی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرائی ہے جس میں ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ اپر چترال میں ریشن کے مقام پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو نقصان پہنچا ہے اور مرکزی شاہراہ منقطع ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں، اس صورتحال میں حکومت ہنگامی بنیادوں پراس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔