دروش(نامہ نگار)دروش شہر سے نواحی گاؤں گوس جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے ایک شخص جان بحق ہوگیاجبکہ گاڑی میں سوار دو دیگر افراد معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام دروش سے ایک ٹیوٹا جیب دورافتادہ پہاڑی گاؤں گوس جاری ہی تھی کہ گولوش کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص ظاہر شاہ ولد محمد شاہ سکنہ گوس جان بحق ہوگیا۔ یہ حادثہ شام پونے آٹھ بجے پیش آیا۔