حکومت ریشن متاثرین کی جلد از جلد آباد کاری کے اقدامات کرے/مختار احمد سنگین

اشتہارات

بونی (چ،پ) کاغلشٹ کمیٹی بونی کے صدر مختار احمد سنگین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریشن شادرکے متاثر ین کی دوبارہ آباد کاری کے لئے فوری اقدامات کرکے انہیں ریلیف پہنچا یا جائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں مختار احمد سنگین نے کہا کہ جن افراد کے گھر اور زمینیں متاثر ہوئی ہیں ان کو جلد از جلد متبادل مہیا کیا جائے تاکہ یہ متاثرین دوبارہ آباد ہو سکیں اور اگر حکومت انہیں ریلیف نہیں دے سکتی تو میں بحیثیت صدر کاغلشٹ کمیٹی یہ اعلان کرتا ہوں کہ کاغلشٹ میں بونی ایریا میں ہم ان کو اپنی زمین میں حصہ دینگے۔ اس سلسلے میں متاثرین سے گزارش ہے کہ بونی کاغلشٹ کمیٹی سے رابطہ کریں۔