لاسپور کی معروف شخصیت و ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے والد مولانا محمد اشرف انتقال کر گئے

اشتہارات

چترال (چ،پ) لاسپور کی معروف شخصیت جنگ آزادی کشمیر کے غازی مولانا محمد اشرف گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں انتقال کر گئے۔ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے خرابی صحت کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل تھے۔ رات گئے مرحوم کی نماز جنازہ رات شاہی مسجد چترال میں ادا کی گئی جبکہ تدفین ہفتے کے روز آبائی گاؤں بالیم لاسپور میں ہوئی۔ انکی عمر 99سال تھی۔ مرحوم مولانا محمد اشرف چترال کے معروف شخصیت ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی،عطاء الرحمن میڈیکل ٹیکنیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال اور قاری عطاء اللہ کے والد تھے۔
درایں اثناء سوگواران نے کہا ہے کہ مرحوم کی تدفین کے بعد 16جون کو ہم دنین میں موجود ہونگے، لہذا احباب لاسپور آنے کی زحمت نہ کریں۔