گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر سکول اوقات تبدیل کردئیے گئے

اشتہارات

چترال (چ،پ) ملک میں گرمی کی حالیہ شدید لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر پرائمری کلاسز 11اور 12جون کو پرائمری کلاسز کی چھٹی ہوگی اور ان کلاسز کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل 13جون بروز اتوار طے کیا جائیگا۔ اعلامیہ میں ہائی سکول اور ہائیر سیکنڈری کے لئے اوقات صبح 7بجے سے دن 10بجے مقرر کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں گیارویں اور بارویں جماعت کے صرف وہ مضامین پڑھائے جائینگے جنکا بورڈ امتحان منعقد ہو رہا ہے۔