ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے دروش بار کا دورہ کیا

اشتہارات


دروش (نامہ نگار) صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے جمعرات کے روز دروش بار کار دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر و سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع بار کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ و دیگر وکلاء نے مولانا ہدایت الرحمن کا استقبال کیا۔دروش بار ایسوسی ایشن کے صدر اکرام حسین نے بار کے مسائل کے بارے میں مولانا ہدایت الرحمن سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ایم پی اے نے کہا کہ وکلاء برادری معاشرے کا اہم حصہ ہے اور برادری کے گرانقدر خدمات ہیں۔ ایم پی اے نے دروش بار روم کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا۔