91

اپر چترال میں اکاؤنٹس آفس غیر فعال ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، اسٹاف کی تعیناتی کی جائے/محمد پرویز لال


بونی (نامہ نگار) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے سیکرٹری اطلاعات محمد پرویز لال نے مطالبہ کیا ہے کہ نو تشکیل شدہ ضلع اپر چترال میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں پرویز لال نے کہا کہ پر چترال ضلع بنے 2 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے، مختلف ضلعی ادارے منتقل ہو کر فنکشنل ہوچکے ہیں مگر سب سے اہم اور کلیدی محکمہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس ابھی تک فعال نہیں حالانکہ اکاؤنٹس آفس کیلئے عمارت بھی کافی عرصے پہلے لی جاچکی ہے لیکن افسران اور اسٹاف تاحال دستیاب نہیں ہیں ا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اکاؤنٹس آفس فنکشنل نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں اپر چترال میں ضلعی اکاؤنٹس آفس کیلئے فوری طور پر افسران اور اسٹاف کی تعیناتی کرکے اس اہم اور کلیدی محکمے کو فعال کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اپر چترال کے 3 گاڑیاں بھی منتقل ہونے باقی ہیں وہ بھی بلا تاخیر اپر چترال منتقل کیے جائیں تاکہ مذکورہ ادارے اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔