اتوار. اپریل 2nd, 2023

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال میں تعینات پیسکو ملازمین نے مطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیااور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے جن میں اسٹاف کی کمی کو پورا کرنا اور پیسکو اور واپڈا ملازمین کے سنز کوٹے کے تحت ان کے بچوں کو ملازمتوں کو فراہمی شامل تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ سمیع الدین، چیئر مین جہانگیر حسین قبول، جنرل سیکرٹری محمد رفیع، وائس چیئر مین رفیع اللہ، سیکرٹری ذیشان اور جاوید علی شاہ نے کہاکہ صوبائی قیادت کے حکم پر چترال میں پیسکو کے اسٹاف خاموش احتجاج جاری رکھیں جس کے تحت ‘جیسا ہے، ویسا ہے’کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے لیکن آئندہ لائن میں خرابی آنے پر ریکوری نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آفس اور فیلڈ اسٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے پیسکو کے اسٹاف انتہائی مشکل میں مبتلا ہیں اور انہیں آٹھ گھنٹوں کے بجائے چوبیس گھنٹے دینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات سرکل میں 7لاکھ 25ہزار صارفین ہیں جہاں واجبات کی ریکوری کی شرح95فیصد ہے مگر 4600اسٹاف کی بجائے صرف 1379اسٹاف پر کام چلایا جارہا ہے اور خالی آسامیوں کی شرح71فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیسکو اور واپڈا کے ملازمین کے بیٹوں کے لئے ملازمتوں میں مختص کوٹے پر عملدرامد نہیں ہورہا ہے جس سے ان ملازمیں میں پھیل رہی ہے۔ اس موقع پر لائن سپرنٹنڈنٹ شاہ حسین اور جی ایس او دیر چترال کے چیرمین ظہیرالدین بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221