پرگاڑ مکتب سکول میں بچے پر مبینہ تشدد،ٹیچر کیخلاف مقدمہ درج،محکمہ تعلیم نے معطل کردیا

اشتہارات

دروش(چ،پ) پرگاڑ شیشی کوہ میں مکتب سکول کے بچے پر ٹیچر کی طرف سے مبینہ تشدد کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے واقعے میں ملوث ٹیچر کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے جمعرات کے روز پرگاڑ شیشی کوہ کے گورنمنٹ مکتب سکول میں پہلی جماعت کے طالبعلم پر مبینہ طور ٹیچر کی طرف سے تشدد کے نتیجے میں متاثرہ طالب علم کی والدہ نے اسی روز پولیس میں مقدمہ درج کر لیا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز پرگاڑ کے مسجد /مکتب سکول میں پیش آیا ہے اس حوالے سے محکمہ کے ذمہ داران نے بھی گذشتہ روز سکول کا دورہ کرکے تفصیلات حاصل کر لیا تھا۔ پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق بچےکی والدہ نے جمعرات کے روز سہ پہر ۴ بجے سکول ٹیچر کے خلاف دعویداری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات 3 جون کے روز سکول ٹیچر کے تشدد کی وجہ سے متاثرہ بچے کے بائی کان سے مسلسل خون بہہ رہا تھا جبکہ کمر پر بھی خراش ہیں، بچہ سکول سے روتا ہوا گھر آیا اور پوچھنے پر بتایا کہ سکول ٹیچر نے انہیں مارا ہے۔ دعویداری کے مطابق پولیس نے مذکورہ ٹیچر کے خلاف 34،37سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم سکول ٹیچر نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیا ہے جسکی وجہ سے ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

محکمہ تعلیم نے جمعہ کے روز مذکورہ واقعے میں ملوث ٹیچر کو معطل کرکے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ تین دنوں کے اندر انکوائری مکمل کرکے اپنی رپورٹ محکمہ کو پیش کریگی۔
جمعہ کے روز متاثرہ بچے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسکی وجہ سے صارفین کا سخت رد عمل بھی سامنے آرہا ہے۔