یارخون میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 8افراد لاپتہ،دو کو بچالیا گیا

اشتہارات


چترال(چ،پ) یارخون ویلی میں ایک مسافر لینڈ کروزر دریا میں گرنے سے 8افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ دو کو بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مسافر چترال سے یارخون جانے والی لینڈ کروزر نمبر 4056جسے ڈرائیور مغل چلارہا تھا، یارخون ژوڑی لشٹ کے مقام پر اوناوچ پل کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر دریائے یارخون میں جاگری۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افرادجن میں دو خواتین بھی شامل تھے دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہیں جبکہ دو افراد کو زندہ نکال لیا گیاہے جنکی شناخت حاجی علی ولد حاجی خان سکنہ لون اور محمد ارشاد ولد اللہ داد سکنہ پاک پتن سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں دس افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس اور علاقے کے لوگ جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور دریا کے کنارے تلاش جاری ہے۔
لاپتہ افراد میں اسرار احمد ساکن یخدن، زوجہ شہزاد ساکن یخدن،اعجاز ولی ساکن یوشکست، دیدار الدین ساکن کند،زوجہ دیدارالدین،سلطان ساکن مومن آباد شوست،افتاج ساکن شوست،امید نبی ساکن لشٹ یارخون،اور مغل ڈرائیورساکن دورزو یارخون شامل ہیں کی تلاش جاری ہے۔