جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چترال پولیس کی کاروائی،40 لیٹر شراب اور چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد

اشتہارات

چترال(چ،پ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر ثونیہ شمروز خان (پی ایس پی) کی ہدایت پر چترال پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں تیزی لائی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران تھانہ ایون پولیس نے 40لیٹر شراب بر آمد کرکے ملزمان بشیر احمد اور نیاز ولی شاہ ساکنان ایون کے خلاف مقدمہ علت نمبر 71 جرم 3/4 PHO درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران پولیس تھانہ دروش نے چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد کرکے ملزمان ابرارالحق ولد عبدالوحید اور فضل واحد ولد پردل ساکنان دمیل ارندو کو گرفتار کر لیا۔