ضلع اپر چترال میں ریسکیو 1122کا سیٹ اپ قائم کیا جائے /پرویز لال

اشتہارات


بونی (نامہ نگار) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے سیکرٹری اطلاعات محمد پرویز لال نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال ضلع میں جلد از جلد ریسکیو 1122کا محکمہ قائم کیا جائے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں پرویز لال نے کہا کہ اپر چترال الگ ضلع بنے 2 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال نئے ضلعے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی باقاعدہ سیٹ اپ موجود نہیں اور ہنگامی واقعات میں امدادی سرگرمیوں میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ انہوں نے تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ ضلع اپر چترال کی پسماندگی اور دورافتادگی کے پیش نظر اپر چترال میں ریسکیو 1122 کے دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے اور تمام ضروری سامان و مشینری بمعہ اسٹاف کے جلد از جلد اپر چترال منتقل کیا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے برقت نمٹا جاسکے۔