معروف شاہر و ادیب صادق اللہ صادق کو سنگور چترال میں سپرد خاک کیا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ) چترال کے نامور شاعر وادیب اور سماجی شخصیت محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ سپرٹنڈنٹ صادق اللہ صادق کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سنگور چترال میں سپردخاک کیا گیا۔ صادق اللہ صادق اتوار کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔
اتوار کی شام انکی نماز جنازہ سنگور چترال میں ادا کی گئی جس میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔مرحوم صادق اللہ صادق ایک ہنس مکھ، ملنسار اور ہردل عزیز انسان تھے۔ وہ انجمن ترقی کھوار کے پلیٹ فارم سے کھوار زبان و ادب کی ترقی کے لئے کوشاں رہے جبکہ کتابیں بھی تصنیف کیں۔ صادق اللہ صاد ق ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر کی حیثیت سے بھی کئی عرصے تک سرگرم رہے۔


مرحوم صادق اللہ صادق نیشنل بنک کے وائس پریذیڈنٹ ظہیراللہ، ریٹائرڈ صوبیدار بہادراللہ، پرنسپل بشیر اللہ اور ایس آر ایس پی کے پروگرام منیجر انجینئر خادم اللہ کے بھائی، نوجوان فٹ بال پلیئر فرحان اللہ کے والد اور پی ٹی آئی تحصیل دروش کے صدر ارشاد مکرر کے ماموں تھے۔