عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے دروش میں فری ماسک تقسیم کئے گئے

اشتہارات

دروش(چ،پ)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کی طرف سے حالیہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظرگذشتہ روز دروش بازار میں فری فیس ماسک اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر غلام احد،تحصیل سرپرست اعلیٰ محمد عالم، تحصیل صدر عابد جان،تحصیل جنرل سیکرٹری عباس حسین، سینئر نائب صدر شان خان،تحصیل آفس سیکرٹری محمد زادہ،سماجی و سماجی رہنما صلاح الدین طوفان و دیگر کارکنان موجود تھے۔اس حوالے سے اے این پی تحصیل دروش کے جنرل سیکرٹری عباس حسین نے بتایا کہ اے این پی دروش کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے سلسلے میں تحصیل بازار دروش میں واک آؤٹ کیساتھ ساتھ پہلے مرحلے میں 1000 (ایک ہزار) فری فیس ماسک مرد و خواتین میں تقسیم کئے گئے، اس موقع پر لاوڈ سپیکر کے ذریعے بھی احتیاطی تدابیر پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے لئے لوگوں سے اپیل کی گئی۔