ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال عبدالرحمت نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اشتہارات


بونی(نامہ نگار)عبدالرحمت کو ضلع اپر چترال کے لئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تعینات کیا گیا۔ پیر کے روز عبدالرحمت نے اپر چترال میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پاکستا ن تحریک انصاف اپر چترال کے کارکنوں نے صدر اسپورٹس اینڈ کلچر اپر چترال محمد ارشاد، فنانس سیکرٹری بابر، سینئر رہنما دیدار ولی میر، سوشل میڈیا ٹیم ممبر سرفراز اور افگن رضا کی قیادت میں نو تعینات ڈی ایس او کا استقبا ل کیا۔ ڈی ایس او نے اے ڈی سی اپر چترال سے بھی ملاقات کی، اور ملاقات کے بعد ڈی ایس او نے اپنے دفتر کا بھی وزٹ کیا۔امید ہے کہ نئے ڈی ایس او وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق اپر چترال میں کھیلوں کی فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینگے۔
یاد ررہے کہ عبدالر حمت اس سے پہلے ڈسٹرکٹ اپر اینڈ لوئر چترال میں ڈسٹرکٹ اسپورٹ افسر انجام دے چکے ہیں جبکہ اپنے حالیہ پوسٹنگ سے قبل وہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس میں تعینات تھے۔