122

ارندو گول میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جان بحق اور دو زخمی ہوگئے

دروش(چ،پ) اتوار کی شام یونین کونسل ارندو کے دورافتادہ علاقے میرکبٹ ارندو گول میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ارندو گول جارہی تھی کہ میرکبٹ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین افرادمحی الدین ولد مفاد خان سکنہ میراکبٹ، شہزاد ولد رضا خان سکنہ بھگہ ڈپ اور عبدالاکبر ولد محمد اکبر سکنہ ارندو گول زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش لایا گیا جن میں سے ایک شخص عبدالاکبر ولد محمد اکبر بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔