مستوج اورموڑکہو،تورکہو کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں ڈیوٹی دیں تاکہ عوام کو آسانی ہو،سی پیک روٹ کے لئے احتجاج کرینگے/پی پی پی اپر چترال

اشتہارات

اپرچترال(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا اجلاس گذشتہ روز بونی میں منعقد ہوا جسمیں پارٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر امیر اللہ نے کی۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے چکدرہ چترال سی۔پیک روٹ ختم کرنے اور اے سی مستوج اور اے سی موڑکھو تورکہو کو بونی میں بیٹھنے کے بجائے اپنے اسٹیشنوں میں بیٹھنے کے حوالے سے بحث کی گئی۔ شرکاء نے دونوں نکات پر سیر حاصل بحث کی اور چکدرہ چترال سی۔پیک روٹ فوری طور پر بحال کرکے کام شروع کروانے کا مطالبہ کیا۔ مطالبات منظور نہ ہونے کے صورت میں عید کے فوراً بعد بھرپور احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا۔ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے پُرزور اپیل کی گئی کہ اے سی صاحبان کو اپنے اپنے اسٹیشنوں میں بھیج دیں تاکہ عوام کو آسانی ہو۔