پی پی پی کا اہم اجلاس،مہنگائی اور دیگر مسائل کے حوالے سے اگست کے مہینے میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ

اشتہارات


چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئر چترال کے ضلعی کابینہ،تحصیل اور دیگر وینگز(پی ایل ایف،پی وائی او،پی ایس یف،لیبر ونگ) اور سینئر جیالے ورکروں کی ایک اہم اجلاس گذشتہ روز پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت سابق صوبائی وزیر ضلعی صدر لوئر چترال سلیم خان نے کی۔اجلاس میں پارٹی کے اندر تنظیمی امور اور ضلع چترال کے اندر مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک بڑا جلسہ کرنے پر مشورہ کیا گیا اور متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ بہترین تیاری کے بعد 17اگست کو چترال میں ایک شاندار جلسہ کیا جائیگا۔اس سلسلے میں پارٹی کے تمام عہدیداروں اور زمہ داروں کوٹاسک دیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ میٹنگز میں تمام عہدیداروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تین میٹنگ میں غیر حاضر رہنے والوں کو شوز کاز نوٹس دیاجائے۔